فیفا سیریز: پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کو آئیوری کوسٹ کے ہاتھوں شکست
فیفا سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کو آئیوری کوسٹ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔آئیوری کوسٹ کے الاسانے اوٹارا سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آئیوری کوسٹ نے پاکستان کو 0-2 سے زیر کیا۔پاکستان ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے آئیوری کوسٹ کو زیادہ گول نہ کرنے دیئے تاہم عالمی سطح پر ناتجربہ کاری کے باعث گول کرنے کے مواقع بھی ضائع ہوگئے۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شکست کے باوجود قومی ٹیم کی بہترین کارکردگی نے ہمارے دلوں کو فخر سے بھر دیا، کائلہ صدیقی، اسرا خان اور زیانہ جیوراج کی شاندار پرفارمنس نے مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا۔
فیفا سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم نے ترکس اینڈ کائکوس آئی لینڈز کے خلاف 0-8 سے تاریخی فتح حاصل کی تھی، دوسرے میچ میں قومی ٹیم کو موریطانیہ کے خلاف 0-1 سے شکست ہوئی تھی۔