اوکاڑہ : ادھار رقم کے تنازع پر قتل، عدالت کی دو ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا
عدالت نے قتل کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو عمر قید اور تین تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ استغاثہ کے مطابق مجرمان عدنان انور اور زین نے مقتول احمد حسن سے ادھار رقم لے رکھی تھی، رقم کے تقاضے پر دونوں ملزمان نے سال 2023 میں فائرنگ کرکے احمد حسن کو قتل کر دیا تھا۔
واقعہ کا مقدمہ تھانہ ستگھرہ میں درج کیا گیا، جہاں پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے میرٹ پر تفتیش مکمل کی اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا۔ مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں ہوئی۔عدالت نے استغاثہ کے دلائل اور شواہد کو درست قرار دیتے ہوئے دونوں مجرمان کو الگ الگ عمر قید اور تین تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔