لاہور : وزیراعلیٰ کی کفایت شعاری ہدایات پر عملدرآمد, سینکڑوں دکانیں سیل
وزیراعلیٰ کی کفایت شعاری ہدایات پر عملدرآمد جاری خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف ڈپٹی کمشنر لاہور کی قیادت میں آپریشن میں سینکڑوں دکانیں سیل کردی گئیں۔ڈی سی لاہورکی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنرز، پیرا اور ریونیو فیلڈ سٹاف نے مشترکہ کارروائیاں کیں ماڈل ٹاؤن، نشتر، راوی، شالیمار، سٹی، واہگہ، اقبال میں خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا گیا جبکہ مساجد سے بروقت مارکیٹ بندش کے اعلانات کرائے گئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سپر سٹورز اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کو رضاکارانہ تعمیل کے لیے آگاہ کیا گیا جبکہ خلاف ورزی کرنےپرماڈل ٹاؤن میں 963 انسپکشنز کے دوران 44 دکانیں سیل اور 3 لاکھ 90 ہزار جرمانہ بھی کیا گیا۔
دیگر کارروائیوں میں نشتر میں 900 انسپکشنز کے دوران 20 خلاف ورزیوں پر سیلنگ کی گئی،راوی میں 670 انسپکشنز، 19 دکانیں سیل، لاری اڈا میں 5 املاک سیل، شالیمار میں 610 انسپکشنز، 29 مراکز سیل اور 85 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔تحصیل سٹی میں 520 انسپکشنز کے دوران 43 دکانیں سربمہر، علامہ اقبال ٹاؤن میں 32 املاک سیل اور 2 لاکھ 10 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ واہگہ میں 423 انسپکشنز، 14 دکانیں سربمہر سیل کی گئیں۔