تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیزل 135 اور پیٹرول پر 12 روپےسستا کردیا ہے۔135 روپے کی کمی کے بعد ڈیزل 520 کے بجائے 385 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت 12 روپے کی کمی کے بعد 378 روپے سے کم ہوکر 366 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ جب یہ مہنگائی کا قیامت خیز طوفان آیا تھا، میں نے تیل کی قیمتیں کم کرنے کا وعدہ کیا تھا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہوئی تو اس کا فائدہ عوام تک پہنچاؤں گا، حکومت نے مالیاتی نظم و ضبط کے ذریعے مہنگائی کم کرنے میں حصہ ڈالا۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پچھلے چند ہفتوں میں اس مہنگائی کو روکنے کے لیے 129 ارب روپے حکومت نے اپنے طور پر خرچ کیے، گندم کی کٹائی شروع ہو چکی، اس مرحلے پر کسان کے لیے لاگت کم کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ خلیج میں جنگ نہیں امن کی باتیں ہو رہی ہیں۔ جو فریق جنگ میں آمنے سامنے تھے وہ بات چیت کے ذریعے معاملات طے کرنے پر راضی ہو چکے ہیں۔ پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 134روپے 85 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، نئی قیمت 385 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ اسی طرح پیٹرول کی قیمت 11 روپے 83 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 366 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 17 روپے 33 پیسے کمی کی گئی، نئی قیمت 450 روپے 15 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 25 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 369 روپے 72 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔

Leave A Comment

Advertisement