تازہ ترین

لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں قتل کی واردات کا ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا ملزم اور متوفی آپس میں سالہ اور بہنوئی ہیں فرانزک ماہرین کی مدد سے شواہد بھی اکھٹے کرلیے گئے ہیں۔نشتر کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رازق کو گرفتار کرلیا ہے پولیس کے مطابق ملزم نےنشے کی حالت میں لوہے کے راڈ سے 40 سالہ آصف کے سر میں وار کیاتھا جسکے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے متوفی موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم واردات کے موقع پر نشے کی حالت میں تھاجبکہ فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لئے گئے   ہیں  جبکہ پولیس نے آلہ قتل برآمد کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ملزم رزاق اور متوفی آصف آپس میں سالہ اور بہنوئی ہیں، واقعے سے متعلق مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔

Leave A Comment

Advertisement