تازہ ترین

بحیرہ ایجیئن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنےکے واقعےمیں 18  افراد ہلاک ہوگئے۔ ترک کوسٹ گارڈکی جانب سے جاری بیان کےمطابق تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ ترکیے اور یونان کے مابین واقع  بحیرہ ایجیئن میں پیش آیا۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں 21 غیرقانونی تارکین وطن کو زندہ بچا لیا گیا جب کہ 18 دیگر کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ تارکین وطن ایک ربڑ کی کشتی میں سوار تھے۔

 

Leave A Comment

Advertisement