سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس 5000 پوائنٹس بڑھ گیا
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 53 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 5000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 53 ہزار 759 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1900 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 48 ہزار 743 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
Leave A Comment