تازہ ترین

نیپئر تھانے میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ایس ایچ او نیپئر نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 48 سالہ ہیڈ کانسٹیبل شفیق کیانی کے نام سے ہوئی ہے، جنہوں نے خود کو کنپٹی پرگولی مار کر خودکشی کی ہے۔ متوفی پولیس اہلکار ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کھارادر کا ریڈر تھا۔ کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا گیا ہے اور جائے وقوع سے شواہد حاصل کیے جا رہے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی شفیق کیانی لوگوں کا مقروض بتایا جاتا ہے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement