مصر: ٹرک اور مسافر بس میں خوفناک تصادم، 18 افراد جاں بحق
ٹرک اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر ماہی گیر ہیں، مسافر بس میں سوار ماہی گیر ساحلی بندر گاہ پورٹ سعید میں فش فارم کام کرنے جا رہے تھے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے پبلک پراسیکیوٹر نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔