تازہ ترین

غزہ کے لیے امداد لے جانے کی کوشش کرنے والے عالمی کارکنوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال پہلے سے کہیں بڑی بحری امدادی فلوٹیلا روانہ کریں گے، جس میں 100 سے زائد کشتیاں اور ایک ہزار کے قریب طبی عملہ شامل ہوگا۔

 گزشتہ برس اکتوبر میں اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی تقریباً 40 کشتیوں کو غزہ پہنچنے سے روک دیا تھا اور سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ سمیت 450 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔

 جنوبی افریقہ میں نیلسن منڈیلا فاؤنڈیشن میں ہونے والے اجلاس میں فلوٹیلا کے منتظمین نے کہا کہ اس بار کوشش پہلے سے کہیں زیادہ بڑی اور منظم ہوگی۔ اجلاس میں نیلسن منڈیلا کے پوتے مانڈلا منڈیلا بھی شریک تھے، جو گزشتہ مشن کے دوران گرفتار کیے گئے تھے۔مانڈلا منڈیلا کا کہنا تھا کہ یہ مہم انصاف اور انسانی وقار کے لیے ہے اور دنیا بھر کے لوگوں کو اس میں شامل ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔ ان کے مطابق اگر فلوٹیلا کو ایک بار پھر روکا گیا تب بھی یہ غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا مضبوط پیغام ہوگا۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement