تازہ ترین

 نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر .موٹر سائیکل سوار خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق.ایک خاتون شدید زخمی .ریسکیو زرائع کے مطابق نور شاہ روڈ سٹاپ برج جیوے خاں کے قریب ایک نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا. حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد 55 سالہ غلام عباس اور 65 سالہ خاتون جنت بی بی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک 45 سالہ خاتون ممتاز بی بی شدید زخمی ہو گئی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 اوکاڑہ کی امدادی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں . پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوے زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد آر ایچ سی بنگلہ گوگیرہ  منتقل کر دیا، اور ڈیڈ باڈیز کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا

Leave A Comment

Advertisement