ٹی20 ورلڈکپ؛ ہمیں بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے اور اس حوالے سے ہمیں بنگلہ دیش کے ساتھ پوری طرح کھڑا ہونا چاہیے۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے حوالے سے ہم نے بڑا واضح اسٹینڈ لیا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ ہم نہیں کھیلیں گے کیونکہ پاکستان نے کہا یہ کھیل کا میدان ہے سیاست کا میدان نہیں ہے۔ کھیل کے میدان میں سیاست بالکل نہیں ہونی چاہیے، ہم نے بڑا سوچ سمجھ کر اسٹینڈ لیا ہے۔ ہمیں اس حوالے سے بنگلہ دیش کے ساتھ پوری طرح کھڑے ہونا چاہیے اور یہ بہت مناسب فیصلہ ہے۔
اس موقع پر وفاقی کابینہ کے اراکین نے ڈیسک بجا کر وزیراعظم شہباز شریف کے فیصلے کو سراہا۔
Leave A Comment