ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کا بھارت کیخلاف کھیلنے سے انکار، آئی سی سی پریشان
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان کے بھارت سے کھیلنے سے انکار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پریشان ہو گئی۔پاکستان کے فیصلے نے کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کو پریشان کر دیا ہے، آئی سی سی پاکستان کو منانے کے لیے راستے تلاش کرنے لگا ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے معاملے پر پاکستان سے بیک چینل بات چیت کرے گا، آئی سی سی نے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کو بیک چینل بات چیت کی ذمے داری دی ہے۔عمران خواجہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے معاملے پر بات کریں گے، سنگاپور کرکٹ ایسوسی ایشن کی نمائندگی کرنے والے عمران خواجہ کو پی سی بی کو کھیلنے پر آمادہ کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ عمران خواجہ کو موجودہ صورتِ حال میں پلے دی پیس میکر کا کردار ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔
Leave A Comment