تازہ ترین

ایران نے امریکا کو مذاکرات ترکیہ سے عمان منتقل کرنے کیلئے رضا مند کر لیا جو کہ واشنگٹن کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں تہران کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ایران کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کیا ہے، ایران نے دوطرفہ مذاکرات ترکیہ سے عمان منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اب جمعہ کے روز عمان میں ہوں گے، جس کیلئے ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران کی واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیاری مکمل ہے۔

Leave A Comment

Advertisement