معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو قتل کردیا گیا
لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو قتل کردیا گیا، قذافی خاندان کے قریبی ذرائع نے تصدیق کردی۔ سیف الاسلام قذافی کا قتل چار افراد نے کیا، انہیں باغ میں گولی ماری گئی جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ ان کے مشیر عبداللّٰہ عثمان کے حوالے سے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔سیف الاسلام کو طویل عرصے سے اپنے والد کا جانشین سمجھا جا رہا تھا۔انہوں نے 2021ء میں صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا، تاہم یہ انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے گئے۔