چترال: 68 ہزار امریکی ڈالرز میں کشمیری مارخور کا شکار
چترال کے علاقے گہریت گول میں غیرملکی شکاری نے کشمیری مارخور کا شکار کر لیا۔محکمہ جنگلی حیات کے مطابق روسی شکاری نے مارخور کے شکار کا لائسنس 68 ہزار امریکی ڈالرز میں لیا تھا۔مارخور کا شکار کمیونٹی بیسڈ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت کیا گیا، شکار کیے گئے مارخور کے سینگوں کی لمبائی 41 انچ ہے۔
محکمہ جنگلی حیات کے مطابق ہنٹنگ پروگرام کی آمدن کا بڑا حصہ مقامی آبادی کی فلاح وبہبود پر خرچ ہوگا، ہنٹنگ پروگرام کا مقصد جنگلی حیات کا تحفظ اور مقامی آبادی کو معاشی فوائد دینا ہے۔ مارخور کا شکار نان ایکسپورٹیبل کوٹے کے تحت کیا گیا ہے۔
Leave A Comment