تازہ ترین

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج مرمتی کام کے باعث بجلی کی فراہمی معطل رہے گی، جس کا دورانیہ 12 سے 15 گھنٹے تک ہو سکتا ہے۔ کے-الیکٹرک کے مطابق شہر کے 44 فیڈرز پر صبح سے شام تک بجلی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے لاکھوں شہری متاثر ہوں گے۔کے-الیکٹرک نے بتایا ہے کہ یہ بجلی بندش لوڈشیڈنگ شیڈول کے علاوہ ہوگی اور مرمتی و تکنیکی کام کے لیے کی جا رہی ہے۔ بجلی کی فراہمی بعض علاقوں میں 12 گھنٹے جبکہ کچھ مقامات پر 15 گھنٹے تک بند رہ سکتی ہے۔بجلی کی بندش سے متاثرہ علاقوں میں لیاقت آباد، ملیر، لانڈھی، کورنگی، اورنگی، گلستانِ جوہر، گلشنِ اقبال، ایف بی ایریا، نارتھ کراچی، ڈیفنس، شاہ فیصل، نورس چورنگی، خواجہ اجمیر نگری، گودھرا اور مختلف صنعتی علاقے شامل ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement