تازہ ترین

سونے کی قیمت نے ایک نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا ۔عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 700 روپے کا بڑااضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 80 ہزار 962 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 602 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا  جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 12 ہزار 347 روپے ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور معاشی غیر یقینی صورتحال اس اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement