بابائے قوم، بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کا یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے
بابائے قوم، بانی پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم پیدائش آج عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے۔ملک بھر میں آج دن بھر سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جس میں قائداعظم کے ویژن اور بے مثال قیادت کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب، قائد ریذیڈنسی زیارت میں گارڈ آف آنر اور پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
بانی پاکستان نے ہندوستان کے مسلمانوں کیلئے الگ ریاست قائم کر کے برصغیر کا نقشہ تبدیل کیا، محمد علی جناحؒ 25 دسمبر 1876 کو کراچی کے تاجر گھرانے میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم کراچی میں سندھ مدرستہ الاسلام سے حاصل کی۔ لندن سے قانون کی ڈگری لی، قائد اعظم نے سیاست کا آغاز انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت سے کیا تھا۔
Leave A Comment