کراچی: سپر ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، بچے سمیت 4 افراد جاں بحق
سپر ہائی وے کراچی آنے والے ٹریک پر D.H.A سٹی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ہائی ایس وین اور 2 ٹرک ٹکرائے ہیں، متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، حادثہ بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ایدھی ایمبولینسیس کے زریعے نجی اسپتال منتقل کردیے گئے جب کہ مزید امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
Leave A Comment