تازہ ترین

پاکستان ریلوے کا نئے طریقے کار کے تحت ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ۔ 11 ٹرینوں کو بڈز کی بجائے اوپن نیلام کیاجائے گا۔ریلوے حکام نے اس حوالے سے اشتہار جاری کردیا ہے۔جن ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں ہزارہ ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، ملت ایکسپریس۔بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس،  راول ایکسپریس، تھل ایکسپریس، مونجو داڑو پسنجر، فرید ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر ٹرین شامل ہیں۔ٹرینوں کی اوپن نیلامی 20 نومبر کو کی جائے گی۔

اس سے قبل 9 ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلانے کے لیے  ریلوے حکام کو 7 ارب 90 کروڑ روپے کی فنانشل بڈز موصول ہوئیں۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے تمام ٹرینوں کی فنانشل بڈز کو منسوخ کر دیا تھا۔ فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اوپن نیلامی کے ذریعے ٹرینوں کو آوٹ سورس کیا جائے گا۔

Leave A Comment

Advertisement