تھائی لینڈ :ہاتھی نے سپر مارکیٹ پر دھاوا بول دیا
تھائی لینڈ میں ایک حیران کن منظر نے سب کو چونکا دیا جب اچانک ایک دیوہیکل ہاتھی ایک سپر سٹور میں داخل ہوا اور کھانے کی تلاش میں چاول کے کیکس اور انڈے کھا گیا۔یہ 25 سالہ ہاتھی، جس کا نام ’پلائی بیانگ لیک‘ بتایا گیا ہے،سپہر کواچانک دکان میں داخل ہوا اور تقریباً 10 منٹ تک اندر موجود اشیائے خورد و نوش کی تلاش کرتا رہا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ہاتھی نے نہایت مزے سے میٹھے چاول کے کیکس اور مرغی کے انڈے کھائے۔لیکن 4 ٹن وزنی یہ ہاتھی کھانے کی تلاش کے دوران ایک تنگ گلی میں چھت سے ٹکرا کر پھنس گیا۔دکان کے مالک نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے ہاتھی کو باہر کی طرف ہانکا اور بالآخر اسے سڑک تک نکالنے میں کامیاب ہو گیا۔
Leave A Comment