امیر ترین سیلف میڈ خواتین کی فہرست جاری، سیلینا گومز سرِ فہرست
امریکی اداکارہ و گلوکارہ سیلینا گومز نے ساتھی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔سیلینا گومز فوربس کی ’ریچسٹ سیلف میڈ وویمن‘ کی درجہ بندی میں اپنی قریبی دوست ٹیلر سوئفٹ سے آگے نکل گئیں۔ فوربز نے گزشتہ روز ملک کی ایسی 100 خواتین کی سالانہ فہرست جاری کی ہے جنہوں نے اپنی محنت آپ کے تحت امیر ترین خواتین کی فہرست میں جگہ بنائی۔ 32 سالہ گلوکارہ و اداکارہ کی مجموعی مالیت کا تخمینہ 700 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔امیر ترین سیلف میڈ خواتین کی سالانہ فہرست میں سیلینا گومز کے علاوہ کم کارڈیشین، کائلی جینر، اوپرا ونفری، بیونسے، ریز ویدرسپون، ریحانہ، ٹیلر سوئفٹ اور دیگر شامل ہیں۔
Leave A Comment